کمٹہ :17؍ فروری (ایس اؤ نیوز)بی جے پی لیڈران آنے والے انتخابات کو لے کر جس طرح ہندو۔مسلم کرنے میں مصروف نظر آرہےہیں اور بار بار ٹیپو اور ساورکر کا نام لے کر مسلمانوں اور کانگریس کونشانہ بنانے میں لگے ہیں، پلٹ وار کرنے اب کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد میدان میں مورچہ سنبھالتے نظر آرہے ہیں۔ حزب مخالف لیڈر بی کے ہری پرساد نے بی جے پی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ جھوٹ ہی بی جےپی کےگھر کا بھگوان ہے۔ پرساد نے کہا کہ نریندر مودی کی بی جےپی حکومت عالمی سطح پر کوئی کارنامہ انجام دئیےبغیرہی حکومت کررہی ہے۔
تعلقہ کے ہیگڈے ضلع پنچایت حدود کی گڑی ماستی مندر میں منعقدہ ’پرجا دھونی ‘(عوامی آواز) پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ جب جھوٹ کو 100مرتبہ دہرایاجاتاہے تو عوام کو بھی سچ محسوس ہونے لگتاہے۔
انہوں نے کہا کہ پرجادھونی پروگرام کے ذریعےعوام کے درمیان بی جےپی کےجھوٹ کا پردہ فاش کیاجائے گا۔ کیونکہ اترکنڑا ضلع ہندو لیباریٹری میں تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کو سچائی سے آگاہ کرنا اور کانگریس کے عوامی پروگراموں سے واقف کرانا بے حد ضروری ہے
سابق وزیرو رکن اسمبلی آر وی دیش پانڈے نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ بی جےپی رشوت، لوٹ اور فرقہ وارانہ فسادات میں ڈوب گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہرسال دوکروڑ روزگارفراہم کرنے کا وعدہ کرنےو الی مودی کی حکومت نے اب تک کتنے لوگوں کو روزگار دیا ہے، 10برسوں میں 20کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم ہونا تھا لیکن اس کے برعکس بےشمار لوگ اپنا روزگار کھو دیا ہے۔
ڈائس پر کانگریسی لیڈران آئیوان ڈیسوزا، ایم جی بھنڈاری، ضلع صدر سائی گاونکر، نویدت آلوا، سابق ارکان اسمبلی شارداشٹی،منکال وئیدیا، ستیش سئیل، جے ڈی نائک، بلاک کانگریس صدر وی ایل نائک، ہونپا نایک، رتناکر نائک، شیوانند ہیگڈے، یشودھر نائک، منجوناتھ نائک، پردیپ نایک، بھاسکر پٹگار، گایتری گوڈا، روی شٹی وغیرہ موجود تھے۔ اسی موقع پر ضلع پنچایت کے سابق ممبر رتنا کر نائک نے لیڈران کو میمورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ساحلی علاقے کےلئے اشد ضروری مستقل پینے کے پانی کامنصوبہ ، ریت کےمراکز، سیاحت، جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال، زراعت میں آب پاشی کی سہولت، مچھلی مرکز سمیت کئی منصوبوں کو کانگریس پارٹی کے منثور میں شامل کیاجائے۔